ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جالندھر پٹھان کوٹ ریلوے پٹریوں پر ملی بیٹری

جالندھر پٹھان کوٹ ریلوے پٹریوں پر ملی بیٹری

Mon, 10 Oct 2016 19:54:00  SO Admin   S.O. News Service

ہوشیارپور10اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جالندھر -پٹھان کوٹ ریلوے پٹریوں پر مکرین کے قریب آج ایک بیٹری ملی ہے جس نے سیکورٹی ایجنسیوں کو چوکنا کر دیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ صبح تقریباً ساڑھے دس بجے بیٹری ملنے کے بعد ریلوے ٹریک پر ریلوں کی آمد و رفت تقریباً بیس منٹ کے لیے روک دی گئی۔ہوشیارپور پولیس کے ڈی ایس پی بھوپندر سنگھ نے بتایا، سرکاری ریلوے پولیس کو آج صبح جالندھر پٹھان کوٹ ریلوے پٹریوں پر ایک وائرلیس بیٹری ملی ہے۔ پولیس کے مطابق، حکام اس بیٹری کی تحقیقات کر رہے ہیں۔پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے سرحد پار بنے دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے جس کے پیش نظر سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ پر ہیں۔


Share: